Homeخبریںکمیشن کی نئی فارم جمع کرنے کی پالیسی تکلیف دہ عمل ہے،...

کمیشن کی نئی فارم جمع کرنے کی پالیسی تکلیف دہ عمل ہے، بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے اپنے مرکزی بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کی نئی فارم جمع کرنے کی پالیسی اذیت ناک اور تکلیف دہ عمل ہے کامیابی سے پہلے امیدواروں سے مزکورہ اداروں کی تصدیق شدہ اسناد طلب کرنا بلوچستان کے نوجوانوں کے لیئے اذیت ناک عمل ہے ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن، فیڈرل پبلک سروس کمیشن اسلام آباد کے طرز کو اپناتے ہوئے امیدواروں کے لیئے سہولیات مہیسر کرے بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے لوگ بہت سے پوسٹوں کے لیئے فارم جمع کرنے سے قاصر رہ رہے ہیں جس کی وجہ سے بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہورہے ہیں تعلیمی بورڈ اور اعلی تعلیمی اداروں سے اسناد تصدیق کروانے کا عمل انتہائی پیچیدہ ہے کیونکہ بہت سے امیدواروں نے بلوچستان کے باہر تعلیمی اداروں سے ڈگریاں حاصل کی ہیں جہاں سے تصدیق کروانا امیدواروں سے وسائل اور وقت طلب ہے جبکہ یہی عمل فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے انتہائی آسان کیا ہوا ہے جو کہ آن لائن کے ذریعے ابتدائی طور پر درخواست طلب کرتی ہے اور ان لوگوں سے اسناد کی کاپیاں مانگتی ہے جوکہ تحریری ٹیسٹ میں کامیاب ہوتے ہیں اور اصل اسناد انٹرویو کے وقت کمیٹی کو براہراست دکھائی جاتی ہیں ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کوئٹہ کی موجودہ پالیسی کے سبب بہت سے امیدوار وسائل کی کمی اور ان کی تصدیق کروانے کے عمل میں زیادہ وقت کی وجہ سے فارم جمع کروانے سے قاصر ہیں لہاذہ حکومت فوری طور پر اس پالیسی میں نظر ثانی کرکے اسے وفاقی طرز عمل کے مطابق متعین کرے تاکہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیئے آسانی پیدا ہو اگر حکومت نے موجودہ پالیسی کو تبدیل نہیں کیا تو ہم اس حوالے سے احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Exit mobile version