Homeخبریں سماعت کے دوران 2 لاپتہ افراد کے گھر پہنچنے کی تصدیق...

سماعت کے دوران 2 لاپتہ افراد کے گھر پہنچنے کی تصدیق ہوگئی، محکمہ داخلہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز )بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے حکومت پاکستان کے تشکیل کردہ کمیشن کے تحت سماعت منگل روز بھی جاری رہی دو دن کی سماعت کے دوران دو لاپتہ افراد کے گھر پہنچنے کی تصدیق ہوگئی محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق سابق جسٹس غوث محمد کی سربراہی میں کیسز کی سماعت جاری ہے منگل کو بھی 12 لاپتہ افراد سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی جن میں سے8 لاپتہ افراد کا تعلق کوئٹہ،اور کیچ،سبی،قلات اور مستونگ کے ایک ایک شامل ہیںکل اور آج کی سماعت میں چوبیس لاپتہ افراد سے متعلق سماعت ہوئی ہے جبکہ اس دوران دو لاپتہ افراد کے گھر پہنچنے کی تصدیق بھی ہوگئی ہے،، لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن کی سماعت کا سلسلہ 26 جون تک جاری رہے گا۔

Exit mobile version