Homeخبریںکوئٹہ: ایک شخص کی لاش برآمد، مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت...

کوئٹہ: ایک شخص کی لاش برآمد، مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت چار افراد زخمی

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، مختلف اوقات میں پیش آنے والے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے سورج گنج بازار میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی لاش کو شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون ازبک بازار میں لڑائی جھگڑے کے دوران خنجروں کے وار سے محمد ولد عبدالغفار نامی نوجوان شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

کوئٹہ ہی کے علاقے کوئلہ پھاٹک کے قریب ایک روڑ حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو زخمی کردیا، زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Exit mobile version