Homeخبریںکوئٹہ بس کا بریک فیل ہونے کی سبب گاڑیوں پر چڑھ...

کوئٹہ بس کا بریک فیل ہونے کی سبب گاڑیوں پر چڑھ گئی تین افراد ہلاک

کوئٹہ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں ٹریفک کے المناک حادثے میں خاتون سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی۔ جناح روڈ حادثے میں جاں بحق افراد ہونیوالوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ ایدھی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں کے نام محمد یوسف ولد سلطان محمد عمر 14 سال سکنہ ائیر پورٹ چوک، تاج محمد جبکہ خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کوئٹہ میں اکثر لوکل بسیں پرانے ہوچکے ہیں ، وہ روڈوں پر چلنے کے قابل نہیں ہوتے، مگر مقامی انتظامیہ کی ملی بھگت سے سڑکیں تنگ ہونے کے باوجود انھیں روڈوں پر لایا جاتا ہے ۔ جس کا خمیازہ عوام کو جانی اور مالی شکل میں ادائیگی کرنا پڑتاہے ۔

Exit mobile version