Homeخبریںکوئٹہ : زرغون و گردونواح میں گزشتہ ایک ہفتے سے فوجی آپریشن...

کوئٹہ : زرغون و گردونواح میں گزشتہ ایک ہفتے سے فوجی آپریشن جاری

 

کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے پاکستانی فوج کی جانب سے آپریشن کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے میں زرغون، ولی تنگی اور گردنواح کے علاقوں میں وقفے وقفے سے آپریشن کی جارہی ہے جس میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کو استعمال میں لایا جارہا ہے۔ عام آبادی کے جانی و مالی نقصانات اٹھانے کی خبریں سامنے آئی ہے جبکہ دو کمسن نوجوان بھی گذشتہ دنوں حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیے گئے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان مقامی پشتون قبائل سے تعلق رکھتے ہیں۔

علاوہ ازیں گذشتہ دنوں آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹروں کے شیلنگ سے متعدد مال مویشی ہلاک ہوگئے تھے۔

Exit mobile version