Homeخبریںچابہار شہر کے مضافات میں بلوچ شہریوں کے رہائشی مکانات کی مسماری...

چابہار شہر کے مضافات میں بلوچ شہریوں کے رہائشی مکانات کی مسماری کا سلسلہ جاری

 

چابہار ( ہمگام نیوز) ہاؤسنگ اینڈ لاء انفورسمنٹ فاؤنڈیشن کی فورسز نے عدالتی حکم کے بغیر چابہار شہر کے مضافات پر حملہ کیا اور بلوچ شہریوں کے مکانات کو تباہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ ۱۸ جون کی صبح ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اور میونسپلٹی کی اہلکاروں نے قابض ایرانی آرمی کے تعاون سے چابہار کے نواح میں مراد آباد گاؤں پر حملہ کرکے بلوش شہریوں مکانات کو تباہ کردیا۔
کہا جاتا ہے کہ یہ حملہ بغیر وارنٹ یا پیشگی وارننگ کے کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق بلوچ شہریوں کے مکانات بغیر کسی وارننگ کے مسمار کیے جا رہے ہیں جب رات کے وقت علاقے کے مکین سو رہے ہوتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 13 جون کو ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن اور میونسپلٹی کی اہلکاروں نے قابض آرمی کے تعاون سے اسی علاقے پر بھی حملہ کیا اور رہائشی مکانات کو تباہ کر دیا۔

 

Exit mobile version