Homeخبریںکوئٹہ سے بلوچ ماں اپنے دو بچوں سمیت جبراً لاپتہ

کوئٹہ سے بلوچ ماں اپنے دو بچوں سمیت جبراً لاپتہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) شہر میں پاکستانی فوسز اور خفیہ ایجنسیوں نے یونائیٹڈ ہوٹل سے ایک بلوچ ماں کو انکے دو بچوں سمیت اغواء کرکے اپنے جبری گمشدگی کا شکار بنا دیا ہے۔

واقعہ 28 اگست کو پیش آیا ہے جہاں ہوٹل پر چھاپے کے دوران پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے بلوچ ماں کو دو بچوں سمیت اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

جبری طور پر لاپتہ ہونے والی بلوچ ماں کی شناخت 30 سالہ نورخاتون بنتِ ہزار محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

جبری طور پر لاپتہ ہونے والی بلوچ ماں نور خاتون کا تعلق سبی کے علاقے بندرہ سے بتایا جا رہا ہے۔

گمشدگی کا شکار بلوچ ماں نورخاتون کے ساتھ انکے دو بچے جن میں ایک بچی بانڈی اور بچہ غفّار شامل ہیں۔

گمشدگی کے واقعے کو آج تین روز گزر گئے تاہم لاپتہ ہونے والی بلوچ ماں اور دو بچوں کے حوالے سے تاحال کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

سوشل میڈیا پر “سیوو بلوچ ویمن” کے ہیشٹاگ پر بلوچ ماں نور خاتون اور بچوں کی گمشدگی کے حوالے ٹرینڈ جاری ہے۔

Exit mobile version