Homeخبریںکوئٹہ میں سی ٹی ڈی جعلی مقابلے میں شہید ایک شخص کی...

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی جعلی مقابلے میں شہید ایک شخص کی شناخت ہوگئی ہے: وی بی ایم پی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) ہزار گنجی کے علاقے میں پاکستانی اداروں کی تشکیل کردہ بدنام زمانہ ادارہ “سی ٹی ڈی” کے ہاتھوں جمعے کے روز جعلی مقابلے میں شہید کیے جانے والوں میں ایک کی شناخت سامنے آگئی۔

بلوچ شہدا و لاپتہ افراد کیلئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق مقابلے میں شہید کیے جانے والوں میں ایک محمد یوسف نیچاری شامل ہے۔

تنظیم کے بقول محمد یوسف نیچاری کو 26 اگست کو نیچاری آباد کلی بڑو سے پاکستانی اداروں نے جبری طور پر گمشدگی کا شکار بنایا تھا۔

تاہم دوسری لاش کی شناخت کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں۔

Exit mobile version