Homeخبریںکوئٹہ میں پولیس پر ایک اور حملہ،2 اہلکار زخمی

کوئٹہ میں پولیس پر ایک اور حملہ،2 اہلکار زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں اب سے کچھ دیر قبل مسلح افراد کا پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ۔

ذرائع کے مطابق حملہ کوئٹہ شہر میں مغربی بائی پاس مقام مینگل آباد کے قریب پیش آیا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی تاہم حملے کے بعد حملہ آور نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس حملے میں انکے 2 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حملے کی ذمے داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Exit mobile version