Homeخبریںکوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ میں فائرنگ سے دو افراد قتل، تین...

کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ میں فائرنگ سے دو افراد قتل، تین زخمی

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ میں فائرنگ سے دو افراد قتل، تین زخمی ہوگئے ۔ پولیس حکام کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر مسلح افراد نے ایک دوکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد ظاہر دمڑ اور نصیب اللہ جاں بحق جبکہ تین افراد عبداللہ، ثاقب اور سمیع اللہ زخمی ہوگئے ۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔ فائرنگ سے جاں بحق لالا ظاہر خان دمڑ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کے قریبی ساتھی بتائے جاتے ہیں۔

Exit mobile version