سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںکوئٹہ : 11 اگست کی مناسبت سے بلوچ خواتین کا پروگرام  کا...

کوئٹہ : 11 اگست کی مناسبت سے بلوچ خواتین کا پروگرام  کا انعقاد

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچستان کی آزادی کی دن کی مناسبت سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بلوچ خواتین نے ایک پروگرام کا انعقاد کیا.
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بانک ہوران بلوچ نے کہا کہ ہماری سرزمین ایک آزاد مملکت تهی جسے پاکستان نے بزور طاقت قبضہ کیا اور قبضے کے  بعد بڑے پیمانے پر  ہماری نسل کشی بهی کررہا ہے جو عالمی قوانین کی بدترین خلاف ورزی ہے
انہوں نے گذشتہ روز کوئٹہ میں المناک واقعہ میں شہید ہونے وکلا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اب ایک منظم منصوبے کے تحت ہمارے معاشرے کی تعلیم یافتہ طبقے کو نشانہ بنا رہا ہے اور پهر اپنی اسی دہشت گردانہ عمل کو جواز بنا کر بلوچ آبادیوں پہ یلغار کرکے گرفتاریاں اور لوٹ مار کررہا ہے
بانک ہوران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بلوچوں کی سرزمین پہ پاکستان قابض ہے اس وقت تک اس خطے میں دہشتگردی کی ناسور موجود رہے گی اس لئے عالمی برادری کو چاہیے کہ دہشت گردوں کے سرغنہ کے خلاف بلوچ جہد آزادی کی کهل کر حمایت کریں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز