Homeخبریںکوہاٹ: فائرنگ سے دو ایف سی اہلکار زخمی

کوہاٹ: فائرنگ سے دو ایف سی اہلکار زخمی

کوہاٹ(ہمگام نیوز) ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں گورنمنٹ اسکول نمبر 3 کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ـ

فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 2 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ حملہ آور بدستور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ـ

کوہاٹ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایف سی کے زخمی ہونے والے دونوں اہلکاروں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Exit mobile version