Homeخبریںکوہلو اسپتال میں عالم زیب مری کی موت کا معاملہ، لواحقین اور...

کوہلو اسپتال میں عالم زیب مری کی موت کا معاملہ، لواحقین اور ڈاکٹروں کے درمیان تصفیہ ہوگیا

کوہلو (ہمگام نیوز) چند روز قبل کوہلو ڈسٹرکٹ اسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث جاں بحق ہونے والے عالم زیب مری کے لواحقین اور ڈاکٹروں کے درمیان تصفیہ ہوگیا۔ عالم زیب کے والد بابو محراب خان ژنگ نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکٹرز کو فی سبیل اللہ درگزر کردیا اور فریقین آپس میں شیر و شکر ہوگئے۔ یاد رہے کہ جمعرات کی شب سانپ کے ڈسنے اور طبی امداد نہ ملنے کے باعث عالم زیب مری کا انتقال ہوگیا تھا۔

Exit mobile version