Homeخبریںکوہلو: سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ گئی 8 سالہ بچہ جانبحق دو...

کوہلو: سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ گئی 8 سالہ بچہ جانبحق دو افراد زخمی

کوہلو (ہمگام نیوز) تفصیلات کے گزشتہ شب مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوہلو کے مقام ماوند منجھرا میں موسلادھار بارش کے باعث کوئٹہ کی رہائشی دوست محمد شیرانی مری کا پک اپ گاڑی ندی میں بہہ گئی،

گاڑی میں بچے سمیت تین افراد سور تھے جن میں سے دو افراد کو بروقت ریسکیو کیا گیا جبکہ آٹھ سالہ بچے وحید کی نعش کو 12 گھنٹے گزرنے کے بعد سوریں کچہ سے برآمد کرلیا گیا ہے، یاد رہے ایمبولینس میں پٹرول نہ ہونے کی وجہ سے نعش کو پروبکس گاڑی کے ذریعے کوئٹہ روانہ کیا گیا ہے جس پر عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوہلو میں سڑکیں کھنڈرات ہونے کے ساتھ محکمہ صحت کی کارکردگی بھی بدحالی کا شکار ہے جہاں ایک ایمبولینس کے لئے پٹرول اور ٹائر تک میسر نہیں، وقوعہ پر موجود مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب واقعے کے بعد جاعہ وقوعہ پر ایک ایمبولینس پہنچا جس کا نہ صحیح ٹائر تھے نہ ہی پٹرول جس کی وجہ سے نعش کو پروبکس کے زریعے کوئٹہ روانہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے عوامی حلقوں کا مزید کہنا تھا کہ یہاں سینکڑوں سرکاری آفیسران اور سیاستدان سرکاری خاطے پر پٹرول ڈال کر لمبی قطار یعنی پروٹوکول کے ساتھ رنگ رلیاں اور پکنک مناتے رہتے ہیں جبکہ ایک زخمی شخص اور نعش کے لئے ایمبولینسز میں پٹرول نہیں ہوتے جو محکمہ صحت سمیت حکومت وقت پر بظاہر خود ایک سوالیہ نشان ہے. دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کوہلو کے ایم ایس ڈاکٹر اصغر مری کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ہم سے رابطہ نہیں کیا گیا جبکہ مذکورہ ایمبولینس بھی ہمارا نہیں ہے

Exit mobile version