یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںکیچ حکومتی حمایت یافتہ گروہ کا ایک گھر پر دستی بم حملہ

کیچ حکومتی حمایت یافتہ گروہ کا ایک گھر پر دستی بم حملہ

کیچ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں گزشتہ رات نامعلوم افراد نے ایک گھر پر دستی بم پھینک کر اس کو نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق رات تقریباً گیارہ بجے پیر بخش نامی شخص کے گھر پر حملہ کیا گیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور تین موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر گاؤں پہنچے اور گھر کے اندر بم پھینکا۔

ذرائع کے مطابق یہ حملہ ایک ایسے گروہ کی جانب سے کیا گیا ہے جسے عام طور پر “ڈیتھ اسکواڈ” کہا جاتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ گروہ حکومتی سرپرستی میں کام کرتا ہے اور حالیہ برسوں سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سرگرم ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم جانوروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز