تربت ( ہمگام نیوز)کیچ ضمنی الیکشن کا ایک بار عوام نے بھر پور بائیکاٹ کر دیا ہے،نامہ نگاروں کے مطابق مند میں ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے بعد پولنگ اسٹیشن جہاں صرف فوج اور پولیس تعینات تھے بھاگ گئے،مند،تمپ،گومازی میں تاحال کوئی پولنگ اسٹیشن شروع نہ ہو سکا اور الیکشن کا نام و نشان نہیں ہے۔جبکہ مند میں ایک پولنگ اسٹیشن جس پر صرف لیویز اور فوج تعینات تھی زبردست دھماکہ ہوا جس سے مقامی انتظامیہ کے اہلکار بھی بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دشت ہائی وئے سے گزرنے کے ساتھ صرف دو پولنگ اسٹیشن کھولے ہیں مگر تاحال ووٹ ڈالنے کوئی نہیں آیا ہے،جبکہ دشت میں بھی ایک زور دھماکے کی آواز آئی ہے ابھی تک جگہ کا تعین نہ ہو سکا۔اور دشت کی تفصیلی رپورٹ آنا باقی ہے تاہم وہاں بھی ظلاعات کے مطابق ابھی تک پولنگ شروع نہ ہو سکی،مقامی انتظامیہ کے ایک بلوچ اہلکار نہ نامہ نگار کو نام ظاہر نہ کرنے کی صورت میں بتایا کہ پارلیمنٹ کی کرسی میں بیٹھنے والے تمام لوگ کیچ میں فوج کی سیکورٹی میں ہیں اور ہمیں مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔