چهارشنبه, می 1, 2024
Homeخبریںبی ایل اے نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل اے نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہاہے کہ منگل کوہلو کے علاقے بالاڈھاکہ کے کے قریب ایجنسی کے تین کارکن جو مری قبیلے سے تعلق رکھتے تھے موٹر سائیکل پر آرہے تھے موٹر سائیکل کو ریموٹ کنٹر ول بم سے اڑادیا گیا جس میں میر احسن مری ، اور محمد خان مری ہلاک جبکہ تیسرا شخص زخمی ہے اس اقعے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے ۔ انہوں نے یہ بات ن منگل کو سیٹلائٹ ٹیلی فون کے ذریعے این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ منگل کو چمالنگ کے مختلف علاقوں میں فورسز نے آپریشن کیا اور ہیلی کاپٹروں سے گھروں پر بمباری کی اور جھونپڑیاں جلا دی بہت سارے مال موویشی ہلاک سمیت دو خواتین اور تین بچے ہلاک جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہے ہونے کی اطلاع ملی ہے اور مالی نقصا ن بھی ہوا ہے دریں اثناء سیکورٹی ذرائع نے اس واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز