Homeخبریںکیچ میں جارحیت کے دوران قابض فورسز کے ہاتھوں مزید 6 افراد...

کیچ میں جارحیت کے دوران قابض فورسز کے ہاتھوں مزید 6 افراد لاپتہ

کیچ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات قابض پاکستانی فورسز نے مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ گومازی میں بی این ایم کے وائس چیئرمین غلام نبی کے گھر سمیت متعدد لوگوں کے گھروں میں جارحیت کرتے ہوئے چھ افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

 

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت قیوم ولد ملا بلال، ثابت ولد ملا بلال، واجو شھبیک ولد دادکریم، ماجد ولد رشید، اسرائیل ولد حسین اور عالم ولد سلام کے ناموں سے ہوئی ہے۔

 

زرائع کے مطابق دوران جارحیت فورسز نے خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور حسبِ معمول گھروں سے قیمتی سامان بھی لوٹ کر ساتھ لے گئے۔

 

یاد رہے کہ گذشتہ روز کیچ کے علاقے گومازی میں پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں نے جارحیت کرتے ہوئے ایک ضعیف العمر شخص سمیت تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا تھا جبکہ مند ہی کے علاقے مہیر سے گذشتہ دنوں ایک چرواہا کو بھی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا۔

 

کیچ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دورانیہ میں فورسز کے ہاتھوں اب تک دس افراد لاپتہ ہوچکے ہیں۔

Exit mobile version