کیچ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے پیدارک میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
زرائع کے مطابق مقتول کی شناخت الطاف ولد مولابخش کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے نعش ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ تاہم ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔