Homeخبریںکیچ میں پاکستانی فوج کے 6 اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔ بی...

کیچ میں پاکستانی فوج کے 6 اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔ بی ایل ایف

 

 

 

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ سگک تنک کے مقام پر پاکستانی فوج کے ایک گاڑی اور دو پیدل اہلکاروں پر گھات لگا کرحملہ کیا۔ بروقت اطلاع ملنے پر سرمچاروں نے بہترین گوریلا حکمت عملی سے قابض فوج کے اہلکاروں کو قریب سے نشانہ بنایا۔ گاڑی اور پیدل اہلکاروں کے پیچھے چند گز کے فاصلے پر چار موٹر سائیکلوں پر آٹھ اہلکار آ رہے تھے۔ سرمچاروں نے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے دشمن فوج کو بھاری نقصان پہنچایا۔ جبکہ پیدل اور موٹر سائیکل سوار اہلکاروں کو اسنائپر اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حملے میں چھ اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

 

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

Exit mobile version