جمعه, مارچ 13, 2026
Homeخبریںگجک: قابض پاکستان آرمی کی بربریت ، درجنوں بلوچ اغواء

گجک: قابض پاکستان آرمی کی بربریت ، درجنوں بلوچ اغواء

پنجگور(ہمگام نیوز) پنجگور،کیچ پاکستانی فوجی آپریشن جاری ،دس افراد حراست بعد لاپتہ،درجنوں گھروں میں لوٹ مار کے ساتھ کئی گھر نذر آتش،یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی زمینی فوج نے پنجگور کے علاقے گچک،درکوپ میں آبادی پر دھاوا بول کر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ گھروں میں موجود تمام اشیاء کا صفایا کرنے بعد انکو نذر آتش کردیا جبکہ9 افراد ایوب ولد شہداد،صدام ولد ایوب،حنیف ولد ایوب،میر جان ولد بختیار،امیت ولد ہونک،عبدالرحمان ولد عمر،محمد یار ولد شیر ممد،ثناہ اللہ ولد رحیم داد،وشدل ولد دلجان کو حراست بعد لاپتہ کردیا،اسی طرح فوج نے تمپ ملانٹ میں آپریشن کر کے حمل ولد ماسٹر انور کو ملٹری کیمپ منتقل کردیا۔تازہ اطلاعات کے مطابق دشت کے علاقے پنودی میں فوج نے آبادی کا محاصرے کرنے بعد خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ سب کے شناختی کارڈ ضبط کر لیے اور وہاں موجودساٹھ سالہ بزرگ بہرام ولد عثمان کو حراست میں لے کر ساتھ لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز