Homeخبریںگزشتہ ایک ہفتے کے دوران قابض ایران نے 18 بلوچوں اور 9...

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران قابض ایران نے 18 بلوچوں اور 9 کردوں کو پھانسی دی ہے

زاہدان/کرمانشاہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران قابض ایران نے مقبوضہ بلوچستان سمیت ایران کے دیگر شہروں کے جیلوں میں ایک خاتون سمیت 18 بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی ہے ـ ان قیدیوں کو اکثر منشیات فروشی اور قتل کے الزامات کے تحت پھانسی دے دی گئی ہے ـ

واضح رہے رواں سال 2022 میں ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں گزشتہ سال کی نسبت بلوچ قیدیوں کی پھانسیوں میں20 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایک باخبر ذرائع کے مطابق مقبوضہ بلوچستان اور ایرانی دیگر شہروں کے جیلوں میں قید دیگر 120 بلوچوں کی اسی سال پھانسی دینے کا امکان ہے ـ

 

دوسری جانب ایرانی مقبوضہ کردستان کے شہر کرمانشاہ سینٹرل جیل میں گزشتہ جمعرات کو پھانسی دیے گئے ہرسین سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کی شناخت کے بعد کردستان کے مختلف شہروں میں گزشتہ پانچ دنوں کے دوران پھانسی پانے والے قیدیوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

 

انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق جمعرات 10 جون کو فجر کے وقت ہرسین کے ایک 45 سالہ شہری، جس کی شناخت بابا سبزی کے نام سے ہوئی تھی، کو سزائے موت سنائی گئی تھی، جسے منشیات کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ پھانسی کا اجرا کرمانشاہ کی دیزل آباد جیل میں کیا گیا۔

ہرسین کے رہنے والے بابا سبزی کو چند سال قبل منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور قابض ایران کی عدلیہ نے موت کی سزا سنائی تھی۔

انسانی حقوق کی تنظیم کے شماریات اور دستاویزی مرکز کی طرف سے ریکارڈ کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ پانچ دنوں کے دوران ایلام، کرمانشاہ اور ارومیا جیلوں میں کم از کم نو کرد قیدیوں کو پھانسی دی گئی ہے، جن میں سے تین منشیات سے متعلق جرائم پر ہیں۔ جبکہ دیگر قتل کے جرم میں پھانسی دی گئی۔

Exit mobile version