Homeخبریںگزشتہ روز بلوچستان میں قابض پاکستان کی بلدیاتی الیکشن پڑ گئے

گزشتہ روز بلوچستان میں قابض پاکستان کی بلدیاتی الیکشن پڑ گئے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) گزشتہ روز 29 مئی کو قابض پاکستان کی جانب سے مقبوضہ بلوچستان کے تمام بڑے شہروں سمیت چھوٹے قبصہ جات سے لے کر دیہاتوں تک ریاستی الیکشن مکمل ہوگئے تاہم علاقائی ذرائع کا کہنا ہے بلوچستان میں 70 فیصد سے زیادہ شہروں اور دیہاتوں میں لوگ ووٹ ڈالنے نہیں گئے ہیں ـ

دوسری جانب بلوچستان میں سرگرم آزادی پسند مزاحمتی تنظیموں نے کئی علاقوں میں پولنگ اسٹیشنوں اور آس پاس کے علاقوں میں کاروائیاں بہت کی ہیں جس کی وجہ سے عوام ان ووٹ الیکشنوں سے دور ہوتے رہے ـ

جبکہ کئی آزادی پسند سیاسی جماعتوں نے ریاستی بلدیاتی الیکشن کے خلاف وال چاکنگ بھی کیئے اور بلوچ عوام سے اپیل بھی کی کہ ان کا ایک ووٹ پاکستانی نظام کو ماننے کا اعتراف ہے اور بلوچ عوام سے دست بدستہ اپیل کی کہ وہ پاکستانی کسی بھی ریاستی نظام کا حصہ نہ بن کر اس بات کا اقرار کریں کہ پاکستان ایک قابض ریاست ہے جس نے بلوچستان پر جبرا قبضہ کیا ہوا ہے تاکہ عالمی سطح پر یہ بات پہنچ سکے کہ بلوچ قوم پاکستانی جبری قبضہ کے خلاف ہیں ـ

بی این ایم اور ایف بی ایم کی جانب سے بلوچستان کے شہروں میں وال چاکنگ کیا گیا جس میں بلوچستان کے مختلف شہر، لسبیلہ، حب، ناصرآباد ماشکیل، خضدار کے کئی علاقے سمیت گڈانی میں بھی وال چاکنگ کیا گیا ـ

جبکہ آزادی پسند تنظیم بی این ایم کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے خلاف پمفلیٹ تقسیم کیا گیا ـ

Exit mobile version