Homeخبریںگوادر: لانچ مالکان اور ماہیگیروں کا فیش ہاربر گیٹ کے سامنے دھرنا

گوادر: لانچ مالکان اور ماہیگیروں کا فیش ہاربر گیٹ کے سامنے دھرنا

گوادر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں لانچ مالکان اور ماہیگیروں کا فیش ہاربر گیٹ کے سامنے دھرنا۔

تفصیلات کے مطابق گوادر میں لانچ مالکان اور ماہی گیروں کا لانچروں کو پکڑنے کے خلاف فیشن برابر گیٹ کے سامنے دھرنا، لانچوں کو پوری طور چھوڑنے کا مطالبہ۔

ماہیگیروں کا پی ایم ایس اے کے خلاف فش ہاربر گیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ جاری انتظامیہ اور پی ایم ایس اے کی جانب سے تاحال مذاکرات کے لیے کوئی نہیں پہنچا۔

ماہیگیروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں جیونی سے ہمارے چار لانچ پی ایم ایس اے نے اپنی تحویل میں لے کر کراچی منتقل کیے۔ آئے روز ہمارے لانچوں کو ناجائز پکڑ کر سندھ کے حدود میں لے جاتے ہیں جو ناجائز ہے ماہیگیروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے لانچوں کو چھوڑ کر ہمیں باعزت طریقے سے روزگار کرنے دیا جائے۔

Exit mobile version