Homeخبریںگھ، کشیگ کے باغات میں آگ لگنے سے کسانوں کو بھاری نقصانات...

گھ، کشیگ کے باغات میں آگ لگنے سے کسانوں کو بھاری نقصانات کا سامنا

گھ(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق روز گھ کے کشیگ گاؤں کے باغات اور کھیتوں میں آگ لگنے سے کسانوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر گھ(نیکشہر) کے کشیگ گاؤں میں دوپہر تقریباً 15:30 کے وقت کجھوروں اور دیگر باغات میں آگ لگنے سے کسانوں کو بھاری نقصانات کا سامنا ہے ۔ جبکہ فائر بریگیڈ کو روانہ کرنے میں چند گھنٹے کی تاخیر ہونے سے سینکڑوں کجھوروں کے درخت اور دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔

 آگ لگنے کی وجہ اور اس سے ہونے والے نقصان کی حد کے بارے میں رپورٹ موصول ہونے تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Exit mobile version