Homeخبریںہرنائی: مٹی کا تودہ گرنے سے کوئلہ کی کان بیٹھ گئی، دو...

ہرنائی: مٹی کا تودہ گرنے سے کوئلہ کی کان بیٹھ گئی، دو کان کن پھنس گئے

ہرنائی: (ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ہرنائی کے تحصیل شاہرگ ژڑ ایریا کے کول مائن میں مٹی کا تودہ گرنے سے کوئلہ کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں دو کانکن کان میں پھنس گئے۔

زرائع کے مطابق گزشتہ روز ہرنائی کے تحصیل شاہرگ ژڑ ایریا کے کول مائن میں مٹی کا تودہ گرنے سے کوئلہ کان بیٹھ گئی ،کوئلہ کان بیٹھ جانے سے دو کانکن لیز کے اندر پھنس گئے۔

تاہم، ان دو کانکن کی تلاش کیلئے مزدوروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہے۔مزید برآں، ان دو پھنسے ہوئے کانکنوں کے متعلق جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

Exit mobile version