Homeخبریںہرنائی میں پاکستانی فوج کے حملے میں سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب...

ہرنائی میں پاکستانی فوج کے حملے میں سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ بی ایل اے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 14 مارچ 2022 کو صبح 9 بجے پاکستانی فوج نے ہرنائی کے علاقے جمبرو میں جارحانہ آپریشن کیا۔

اس دوران ایک مقام پر ہمارے سرمچار گشت پر تھے جن پر پہلے سے گھات لگائے دشمن فوج کے اہلکاروں نے حملہ کردیا۔

حملے کے ردعمل میں سرمچاروں نے پاکستانی فوج پر جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قابض اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا۔

پاکستانی فوج اور سرمچاروں کے درمیان جھڑپ کافی دیر تک جاری رہا، اس دوران دشمن فوج کی کمک کیلئے گن شپ ہیلی کاپٹر پہنچے تاہم ہمارے سرمچار فوجی حصار کو توڑ کر بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

Exit mobile version