Homeخبریںہرنائی: پاکستانی فوج کے متعدد ڈرون طیاروں کی پرواز کے بعد گن...

ہرنائی: پاکستانی فوج کے متعدد ڈرون طیاروں کی پرواز کے بعد گن شپ ہیلی کاپٹروں کی آمد، فوجی آپریشن کا آغاز

ہرنائی (ہمگام نیوز) ہرنائی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے جاری ڈرون طیاروں کی پرواز کے بعد آج کم از کم 5 گن شپ ہیلی کاپٹر علاقے میں داخل ہوچکے ہیں۔

مقامی ذرائع نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب ہرنائی سمیت مختلف علاقوں بشمول زرغون، سانگان، لکھڑ ، یخو میں پاکستانی فوج کے ڈرون طیاروں کی پروازیں دیکھی گئیں جسکا سلسلہ آج بروز جمعرات کی صبح تک جاری رہی، جبکہ آج صبح ڈرون طیاروں کے علاوہ کم از کم پانچ گن شپ ہیلی کاپٹر مذکورہ علاقوں میں داخل ہوچکے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج علاقے میں فضائی آپریشن کا آغاز کرچکی ہیں اور مذکورہ علاقوں میں زمینی فوج کی آمد بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی فوج کی جانب سے بولان اور ہرنائی میں ڈرون طیاروں کی پروازیں اور سرویلنس کا سلسلہ اتوار سے جاری تھا، اتوار کو ہرنائی میں پوڑ لاکی جالڑی سوئی موھگ سمیت متعدد علاقوں میں ڈرون پروازیں دیکھی گئیں تھیں۔

Exit mobile version