Homeخبریںہرنائی: کھوسٹ میں پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ

ہرنائی: کھوسٹ میں پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ

ہرنائی (ہمگام نیوز) کھوسٹ کے علاقے میں قابض پاکستانی فورسز کی چوکی پر مسلح افراد کی جانب سے راکٹوں و دیگر ہتھیاروں سے حملہ ہوا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق حملہ اب سے کچھ دیر قبل 6 بجے کے قریب مقبوضہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے کوسٹ کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر ہوا ہے۔

حملے میں جانی نقصانات کے خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Exit mobile version