Homeخبریں،شال زرغون و گردنواح میں فوجی آپریشن، علاقے میں بمباری و شیلنگ...

،شال زرغون و گردنواح میں فوجی آپریشن، علاقے میں بمباری و شیلنگ کا سلسلہ دن بھر جاری رہا

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلو چستان کے مرکزی شہر شال سے متصل علاقوں میں آج پاکستان فوج آپریشن کررہی ہے جس میں گن شپ ہیلی کاپٹروں سمیت ڈرون طیارے حصہ لے رہے ہیں جبکہ مسلسل مارٹر سے گولہ باری کی جارہی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آج صبح پاکستانی فوج نے شال سے متصل زرغون اور گردنواح میں فوجی آپریشن کا آغاز کردیا ہے جس میں فوج کے پیدل اہلکاروں کی بھاری تعداد سمیت گن شپ ہیلی کاپٹر اور ڈرون طیارے حصہ لے رہے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق زرغون، شیرکی کچ، زرغون گیس فیلڈ و گردنواح کے علاقے آپریشن کی زد میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے گذشتہ شب بھی مختلف اطراف میں فوج کی جانب سے مارٹر گولے فائر کرکے بمباری کی تھی۔

آپریشن کے باعث تاحال جانی و مالی نقصانات کے حوالے سے تفصیلات موصول نہیں ہوسکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز