Homeخبریں، نوشکی مسلح افراد کی گرلز کالج میں فائرنگ 3 طالبات زخمی 

، نوشکی مسلح افراد کی گرلز کالج میں فائرنگ 3 طالبات زخمی 

نوشکی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ نوشکی گرلز کالج میں فائرنگ کا واقع پیش آیا جس میں تین طالبات زخمی ہوگئیں ۔

تفصیلات کے مطابق

 گرلز ڈگری کالج نوشکی میں تین مسلح نقاب پوش افراد کی فائرنگ سے تین طالبات زخمی ہوگئیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ کالج انتظامیہ کے مطابق تین مسلح نقاب پوش افراد کالج میں داخل ہوئے اور مبینہ طور پر سی سی ٹی وی کیمروں اور پرنسپل کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد طالبات پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین طالبات زخمی ہوگئیں۔ زخمی طالبات کی شناخت مہمونہ اور مریم، سکنہ قاضی آباد، جبکہ رخسانہ، سکنہ کلی مینگل، کے ناموں سے ہوئی ہے۔واقعے کے بعد زخمی طالبات کو فوری طور پر میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا، جہاں ایک طالبہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ واقعہ کے باعث تعلیمی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے

تاہم واقع کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز