چهارشنبه, می 8, 2024
Homeخبریںآئیوری کوسٹ میں فوجی بغاوت کی کوشش ، لڑائی جاری

آئیوری کوسٹ میں فوجی بغاوت کی کوشش ، لڑائی جاری

یاموسیکورو(ہمگام نیوز) ئیوری کوسٹ کے دوسرے بڑے شہر بؤآکے کے وسطی حصے میں شدید لڑائی اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ ملکی دارالحکومت آبی جان سے آمدہ رپورٹوں کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ آج پیر کے روز بؤآکے کے وسطی حصے میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ شہر میں یہ واقعات ملک کے تجارتی مرکز آبی جان میں پیش آنے والے ایسے ہی واقعات کے بعد شروع ہوئے، جن میں بغاوت پر اتر آنے والے فوجیوں کے خلاف مسلح آپریشن شروع کر دیا گیا تھا۔ حکم عدولی کرنے والے فوجی اپنے لیے تنخواہوں کے ساتھ بونس کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس بدامنی کی وجہ سے آج آئیوری کوسٹ کے سارے بینک بھی بند کر دیے گئے۔ تازہ رپورٹوں کے مطابق ملک کے دوسرے بندرگاہی شہر سان پیدرو میں بھی لڑائی اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز