اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںایڈورڈ فلپ فرانسیسی وازیراعظم نامزد۔

ایڈورڈ فلپ فرانسیسی وازیراعظم نامزد۔

پیرس(ہمگام نیوز) چھیالیس برس کے فلپ قانون ساز ہیں اور بندرگاہ والے شہر، لیوفر کے میئر ہیں۔ اُن کا تعلق 'دی ری پبلیکن پارٹی' کے معتدل خیالات رکھنے والے دھڑے سے ہے واشنگٹن 151 نئے فرانسیسی صدر امانئول مکخواں نے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے، ایڈورڈ فلپ کو اپنا وزیر اعظم نامزد کیا ہے۔ چھیالیس برس کے فلپ قانون ساز ہیں اور بندرگاہ والے شہر، لیوفر کے میئر ہیں۔ اُن کا تعلق 'دی ری پبلیکن پارٹی' کے معتدل خیالات رکھنے والے دھڑے سے ہے۔ اُن کی تقرری سے ایک روز قبل مکخواں نے پیر میں منعقدہ پُر وقار تقریب میں صدر کا عہدہ سنبھالا۔ وہ 39 برس کے اور فرانس کے کم عمر ترین صدر ہیں۔ اپنے پہلے خطاب میں اُنھوں نے عہد کیا کہ وہ یورپ اور دنیا میں فرانس کا مقام بحال کرنے کی جستجو کریں گے۔ اُنھوں نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کا بھی عہد کیا۔ مکخواں معتدل خیالات کے مالک ہیں، جنھیں پچھلے ہفتے منتخب کیا گیا، جب کہ یورپی یونین مخالف اور تارکینِ وطن مخالف امیدوار مرین لپین کو شکست ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز