Homeخبریںآواران قابض پاکستانی فوج کی بربریت جاری، 4 افراد کی لاشیں ہسپتال...

آواران قابض پاکستانی فوج کی بربریت جاری، 4 افراد کی لاشیں ہسپتال پہنچا دی گئیں

آواران (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے آواران میں قابض پاکستانی فوج اپنی بربریت جاری رکھے ہوے ہیں، 4 افراد کی لاشیں ہسپتال پہنچا دی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آواران میں دوران فوجی بربریت مشکے کے ہسپتال میں 4 افراد کی لاشیں قابض پاکستانی فوج پہنچا چکی ہے۔

مذکورہ افراد کی موت گولیاں لگنے سے ہوئی ہے تاہم ان کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ لاشیں عام لوگوں کی ہیں جو قابض فوج کی بربریت کا نشانہ بن گئے ہیں۔

واضح رہے آواران کے علاقے مشکے سولیر، گچک جوان تاک اور گنی ہوٹل میں قابض فوج نے پچھلے دو دنوں سے بربریت جاری رکھی ہوئی ہے۔ دوران بربریت قابض پاکستانی فوج کے زمینی و فضائی فورسز نے کئی عام آبادیوں کو شیلنگ کا نشانہ بنانے کے ساتھ کئی مکانات کو جلاکر خاکستر کردیا۔

Exit mobile version