ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںآواران: قابض پاکستان آرمی کے ہاتھوں دو بلوچ اغواء

آواران: قابض پاکستان آرمی کے ہاتھوں دو بلوچ اغواء

دالبندین( ہمگام نیوز) قابض پاکستانی فورسزکا آواران میں کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں پر تشدد،2حراست بعد لاپتہ۔آمدہ اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فوج نے آوارن کے علاقوں کہن اور زیلگ میں کھیتوں پر حملہ کرکے وہاں موجود کام کرنے والے کسانوں کو تشدد کا نشانہ بناکر 2کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔جن کی شناخت عالم ولد سردو اور اچو ولد میران کے نام سے ہوگئی جو آوارن ماشی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ذرائع کے مطابق فوج کا کسانوں پر حملہ ،تشدد اور گمشدگی بلوچ سرمچاروں کے حملے کے ردعمل پر کیا گیا جس سے عام بے گناہ افراد کو تشدد کا نشانہ بناکر 2کو لاپتہ کیا گیا۔دریں اثناآواران کے کئی علاقوں میں نئی فوجی چوکیاں قائم کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے ۔آواران کے علاقوں پراندر،زرنکولی،زیارت ڈن ،پنڈوکی اور گمبڈی میں پاکستانی فوج نے ٹینٹ لگایا جو قیام کر کے جو نئی چوکیوں کی تعمیر میں مصروف ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز