ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںتربت: قابض پاکستانی فورسز کا گھر پر حملہ: باپ و بیٹوں کو...

تربت: قابض پاکستانی فورسز کا گھر پر حملہ: باپ و بیٹوں کو اغواء کرلیا

تربت( ہمگام نیوز)تربت کے علاقے زور بازار میں گزشتہ شب شہید جنید بابو کے گھر پر قابض پاکستانی فورسز کا حملہ ،توڑ پھوڑ و لوٹ مار کے بعد شہید جنید کے بزرگ والد بابو سونار اور دو بھائیوں سلیم بابو اور وحید بابو کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے جبکہ عورتوں اور بچوں کو بھی تشددکا نشانہ بنایا ۔دریں اثنا
تربت کے علاقے دشت میں جاری قابض پاکستان آرمی کی بربریت کے خلاف سینکڑوں کی تعداد میں عورتوں اور بچوں نے ریلی نکالی، اطلاعات کے مطابق ریلی نے اس وقت بلنگور ایف سی کیمپ کے سامنے دھرنا دیا ہے اور اغوا شدگان کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ ایف سی کی جانب عورتوں اور بچوں کو بھی اغوا کرنے کی دھمکی دی جاررہی ہے اور یہ کہا جارہا ہے کہ ہمیں آپ لوگوں کو اغوا کرنے کی مکمل اختیار ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز