آواران ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان ضلع آواران کے علاقہ پیراندر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور ان کے بھائی اور والد کو زخمی کردیا ،جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور ھلاک دوسرے فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے ٹھیکیدار غفور رند کے گھر پر حملہ کرکے انکے بیٹے محمدود رند کو اغوا کرنے کی کوشش کی جس پر گھر والوں نے مزاحمت کی ،دونوں طرف سے فائرنگ میں ایک مسلح شخص سمیت محمود رند ھلاک جبکہ محمود کا بھائی عابد حسین اور انکے والد غفور رند زخمی ہوگئے ۔
زرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد ٹھیکیدار غفور رند کے گھر پر ان کے بیٹے کو اغوا کرنے کے لیے آئے تھے تاہم مزاحمت کے سبب ان کے اغوا کی کوشش ناکام ہوئی۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں ایک حملہ آور موقع پر مارا گیا جب کہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔


