Homeخبریںآپریشن گوبٹ کے تحت گرفتار ریاستی آلہ کار محمد رضا کو ہلاک...

آپریشن گوبٹ کے تحت گرفتار ریاستی آلہ کار محمد رضا کو ہلاک کرنے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

شال(ھمگام نیوز) 10 جون 2026: بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی آپریشن گوبٹ یا گوئٹ کے تحت ریاستی مخبر محمد رضا ولد محمد کریم سکنہ قلات زیارت کو بلوچ جہد کاروں کے خلاف فوجی آپریشنوں کے دوران قابض فوج کے لیے مخبری کے جرم میں 4 جون کو گرفتار کرلیا تھا کو ہلاک کرنے کی زمہ داری قبول کرتی ہے ۔

انہوں نے اپنے وڈیو اعترافی بیان میں اقرار کیا ہے کہ انہوں نے قلات کے مقام زیارت میں قابض پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر علاقے میں فوجی آپریشن میں باقاعدہ حصہ لیا تھا۔ اس آپریشن میں دو بلوچ جہد کاروں کو دشمن کے ہاتھوں جانی نقصان پہنچا تھا۔ قومی مجرم محمد رضا نے مزید بتایا کہ انہوں نے پیسوں کے عیوض بلوچ جہد کاروں کج کیمپوں کے اوپر دشمن سے ملکر کاروائی کی ہے۔

بی ایل اے کی قومی عدالت نے انہیں بلوچ جہد کاروں اور تحریک آزادی کے خلاف دشمن کے لیے مخبری، اور جہد کاروں کو نقصان پہنچانے کی جرم میں سزائے موت سنائی ہے جس کی تعمیل کرتے ہوئے اسے 8 جون کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا۔ بی ایل اے ایک بار پھر تمام مخبروں اورتحریک دشمن عناصر کو تنبیہ کرتی ہے کہ وہ چند پیسوں کی عیوض بلوچ سرمچاروں کے خلاف استعمال ہونے سے گریز کریں وگرنہ وہ اپنے نقصانات کے زمہ دار خود ہون

گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز