ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںاسامہ اور طالبان پاکستان کے حقیقی ہیرو ہیں : سابق پاکستانی صدر

اسامہ اور طالبان پاکستان کے حقیقی ہیرو ہیں : سابق پاکستانی صدر

 نئی دہلی (ہمگام نیوز ) پاکستان کے سابق صدر اور فوجی ڈکٹیٹر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مارے جانے والے اسامہ بن لادن اور طالبان جیسے دہشت گرد پاکستان کے ہیرو تھے۔ جمعرات کے روز بھارتی نشریاتی ادارے انڈین براڈکاسٹنگ نیوز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ " ہم نے طالبان کو تشکیل دی اورانہیں تربیت دیکر روس سے لڑنے کیلئے بھیجا۔ طالبان ، حقانی ، اسامہ بن لادن اور ظواہری ہمارے ہیرو تھے"۔ بھارتی نشریاتی ادارے نے کہا ہے کہ مشرف نے انٹرویو کے دوران یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ پاکستان نے 1990 کے دہائ میں لشکرے طیبہ جیسے دہشتگرد گروہوں کی بھی تربیت کشمیر میں لڑنے کی غرض سے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ " 1990 میں کشمیر میں تحریک آزادی شروع ہوئی، اس وقت لشکر طیبہ سمیت 11 ، 12 مزید گروہ بنے تھے، ہم نے انکی مدد کی اور انہیں تربیت دی کیونکہ وہ کشمیر میں لڑرہے تھے۔ پرویز مشرف نے مزید کہا کہ " حافظ سعید اور لکھوی جیسے کشمیری مجاہدین اس وقت ہمارے ہیرو تھے ، لیکن بعد میں یہ مجاہدین دہشتگرد بن گئے ، انہوں نے اپنے لوگوں کو مارنا شروع کردیا ،اس لیئے اب انہیں روکنا اور ان پر قابو پانا ہوگا"۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز