ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںبدیا دیوی نیپال کی پہلی خاتون صدر منتخب

بدیا دیوی نیپال کی پہلی خاتون صدر منتخب

نیپال(ہمگام نیوز) نیپال میں پارلیمان نے خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی بدیا دیوی بھنڈاری کو بطور پہلی خاتون صدر منتخب کر لیا ہے۔

بدھیا دیوی صدر کے عہدے پر منتحب ہونے والی دوسری شخصیت ہیں۔

بدیا دیوی بھنڈاری، رام باران یادو کی جگہ منتخب ہوئی ہیں جو سنہ 2008 میں نیپال میں بادشاہت کے خاتمے کے بعد منتخب ہونے والے پہلے صدر تھے۔

54 سالہ بدیا دیوی بھنڈاری اس وقت نیپال کی حکمران کمیونسٹ جماعت ’یونائیٹڈ مارکسسٹ لینینسٹ‘ کی نائب چئیرمین ہیں۔

بدیا دیوی بھنڈاری سنہ 2009 سے 2011 تک وزیر دفاع بھی رہ چکی ہیں۔ صدر منتخب ہونے کے بعد انھوں نے نیپال میں اقلیتوں اور خواتین کو حقوق دلانے کا وعدہ کیا ہے۔

اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں نیپالی پارلیمان نے کے پی شرما اولی کو نیا وزیر اعظم منتخب کیا تھا۔

 بدیا دیوی بھنڈاری شرما اولی کی قریبی ساتھی ہیں اور اس مردوں کے معاشرے میں وہ ایک لمبے عرصے تک سیاسی کارکن رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز