Homeانٹرنشنلاسرائیل سے منسلک دہشت گرد گروپ کو گرفتار کرلیا ہے: ایران

اسرائیل سے منسلک دہشت گرد گروپ کو گرفتار کرلیا ہے: ایران

تہران( ہمگام نیوز ) ایران کے وزیر انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ اسرائیل سے منسلک ایک “دہشت گرد” گروپ کو اتوار کے روز ایران کی مغربی سرحدوں سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایرانی نیم سرکاری نور نیوز ایجنسی کے مطابق اسماعیل خطیب نے کہا کہ اسرائیلی حکومت سے وابستہ ایک دہشت گرد گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو مغربی سرحدوں سے ملک میں داخل ہوا تھا۔

واضح رہے ان دنوں تہران کے جوہری پروگرام پر ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پہلے سے بڑھی ہوئی ہے۔

Exit mobile version