یکشنبه, می 12, 2024
Homeخبریںاسرائیل نے حماس کے رہنما النسوار کو عبرتناک انجام سے گزارنے کا...

اسرائیل نے حماس کے رہنما النسوار کو عبرتناک انجام سے گزارنے کا عزم کیا۔

یروشلم: (ہمگام نیوز) ائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس تحریک کے رہ نما یحییٰ السنوار کو اسرائیلی قیدیوں کی بازیابی کے لیے “مردہ یا زندہ” ہرصورت میں حاصل کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ “سب کچھ السنوار سے شروع ہوتا ہے اوراسی پر ختم ہوتا ہے”۔

یروشلم پوسٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ بات اسرائیلی صدر کی جانب سے کل منگل کو یروشلم میں ایک تعلیمی مرکز کے افتتاح کے موقع پر کی گئی تقریر میں سامنے آئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ “السنوار وہی ہے جس نے اکتوبر میں حملہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور وہ علاقائی صورت حال کو بڑھاوا دینے اور ہمارے اور دنیا کے باقی ممالک کے درمیان اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ “پوری دنیا اور ہمارے خطے کو یہ جان لینا چاہیے کہ ذمہ داری صرف ان [السنوار] پر آتی ہے۔ یہ معاملہ کامیاب نہیں ہوگا۔ ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے”۔

ہرزوگ نے زور دیا کہ “کوئی چارہ نہیں ہے۔ ہمیں لڑائی جاری رکھنی چاہیے، اور ہمیں زندہ یا مردہ السنوار تک پہنچنا چاہیے، تاکہ تمام قیدیوں کو واپس کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز