Homeخبریںاسلام آباد سے بلوچ نوجوان فیضان بلوچ جبری لاپتہ: 59 دن گزرنے...

اسلام آباد سے بلوچ نوجوان فیضان بلوچ جبری لاپتہ: 59 دن گزرنے کے باوجود کوئی سراغ نہیں

اسلام آباد:(ہمگام نیوز) قابض پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے ایک بلوچ نوجوان، فیضان بلوچ، کو 59 دن قبل مبینہ طور پر قابض پاکستانی فورسز اور کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (CTD) نے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

فیضان، جو ڈاکٹر عثمان بلوچ کے بیٹے ہیں، کو 5 جولائی 2024 کو اسلام آباد سے اغوا کیا گیا تھا، اور تاحال ان کی کوئی خبر نہیں ملی۔

یاد رہے کہ قابض پاکستانی فوج اور سی ٹی ڈی کی جانب سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں سی ٹی ڈی اور دیگر قابض فورسز ملوث ہیں۔ایسی کارروائیاں بلوچ عوام کے حقوق اور آزادی کی جدوجہد کو دبانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

Exit mobile version