Homeخبریںاسپیکر بلوچستان اسمبلی کا استعفیٰ منظور

اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا استعفیٰ منظور

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اسپیکر میر جان محمد جمالی کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق قائمقام گورنر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جمعہ کی شب کو بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اسپیکر میر جان محمد جمالی کا استعفیٰ منظور کرلیا قائمقام گورنر بلوچستان نے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سپیکر میر جان محمد جمالی سے سعودی عرب فون کرکے رابطہ کیا اور ان سے استعفیٰ کے بارے میںپوچھا اسپیکر نے اپنا تحریری استعفیٰ اپنے ہاتھ سے لکھنے کی تصدیق کی اور کہاکہ میں نے اپنا استعفیٰ آپ کو بھیج دیا ہے جس کے بعد قائمقام گورنر بلوچستان نے اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے جب اس سلسلے میں قائمقام گورنر میر عبدالقدوس بزنجو سے رابطہ قائم کیا گیا تو ۔انہوں نے بتایا کہ سپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کا استعفیٰ انگریزی میں انکے ہاتھ سے لکھا ہوا تھا ۔ جس کی میںنے خود سپیکر سے فون پر تصدیق کی جس کے بعد بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سپیکر کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے اب بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کا عہدہ خالی ہوگیا ہے ۔

Exit mobile version