Homeخبریںافغانستان: افغان طالبان نے ٹک ٹاک اور پب جی نامی گیم پر...

افغانستان: افغان طالبان نے ٹک ٹاک اور پب جی نامی گیم پر پابندی عائد کر رہے ہیں

کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کا کہنا ہے کہ وہ موبائل ایپ ٹک ٹاک اور پب جی نامی گیم پر پابندی عائد کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ ایپس نوجوانوں کو گمراہ کر رہی ہیں۔
یہ دونوں فون ایپس نوجوان افغانوں میں کافی مقبول ہیں جنہیں پہلے ہی انٹرٹینمنٹ کے بہت کم ذرائع میسر ہیں۔ گزشتہ سال اقتدار میں آنے کے بعد سے طالبان نے موسیقی، فلموں اور کئی ٹی وی ڈراموں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

طالبان حکومت کی کابینہ کا کہنا ہے، ” یہ ایپس نوجوانوں کو گمراہ کر رہی ہیں۔‘‘ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیلی کمیونیکیشنز کی وزارت کو ان ایپس کو بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

طالبان کی کابینہ نے وزارت کو ایسے ٹی وی چینلز کو بند کرنے کا بھی حکم دیا ہے جو ‘غیر اخلاقی‘ مواد نشر کر رہے ہیں حالانکہ افغان چینلز پر زیادہ تر خبریں اور مذہبی مواد نشر کیا جاتا ہے۔

Exit mobile version