Homeخبریںوندر، کار حادثے میں دو افراد زخمی

وندر، کار حادثے میں دو افراد زخمی

وندر (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے وندر آدم کھنڈ کے مقام پر آلٹو کار حادثے کی شکار دو افراد زخمی ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سونمیانی وندر کے علاقے آدم کھنڈ میں مین ایکو شاہراہ پر تیز رفتار سوزوکی آلٹو کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پل سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کی وجہ سے کارگاڑی میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے جن کے نام محمد مبشر ولد عبدالستار اور وسیم گل ولد گل محمد بتائے جاتے ہیں دونوں زخمیوں کو ریسکیو 1122سینٹر وندر میں طبی امداد کی فراہمی کے بعد ایدھی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ کی سرکاری ایمبولینسوں میں کراچی ریفر کر دیا گیا۔

Exit mobile version