Homeخبریںافغانستان کابل ملٹری اکیڈمی پر حملہ

افغانستان کابل ملٹری اکیڈمی پر حملہ

(ہمگام ویب نیوز) میڈیا اطلاعات کے مطابق بروز سومور صبح سویرے 5 بجے کے قریب مارشل فہیم نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔جہاں سے دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں۔تاہم افغان سیکورٹی حکام نے علاقے کو مکمل سیل کردیا ہے۔ ابھی تک کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مارشل فہیم ڈیفنس یونیورسٹی افغانستان کی مرکزی ملٹری اکیڈمی ہے،گذشتہ برس اکتوبر میں بھی ایک خودکش بمبار نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک بس ڈیفنس یونیورسٹی کے کیڈ ٹس کو لے جانے والی بس سے ٹکرا دی تھی، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب 29 جنوری کو بھی کابل میں وزارت داخلہ کی پرانی عمارت کے باہر ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں 95 سے زائد افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، جس کی ذمہ داری پاکستان آئی ایس آئی کی حمایت یافتہ طالبان نے قبول کرلی تھی۔
اس سے قبل 20 جنوری کو بھی کابل میں واقع انٹرکانٹینینٹل ہوٹل پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 11 غیر ملکیوں سمیت 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Exit mobile version