Homeانٹرنشنلافغان حکومت کا کرغزستان کی کالعدم تنظیموں کی فہرست سے امارت اسلامیہ...

افغان حکومت کا کرغزستان کی کالعدم تنظیموں کی فہرست سے امارت اسلامیہ کا نام نکالنے پر خیر مقدم

کابل (الامارہ) افغان وزارت خارجہ نے کرغزستان کی حکومت کی جانب سے کالعدم تنظیموں کی فہرست سے امارت اسلامیہ کا نام نکالنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے اہم قدم قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے اپنے بیان میں کرغز حکومت کے اس اقدام کو قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ یہ فیصلہ افغانستان اور خطے کے ممالک کے درمیان سیاسی افہام و تفہیم کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری کی راہ ہموار ہوگی۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ دیگر ممالک بھی اس کی پیروی کر سکتے ہیں، جو امارت اسلامیہ اور دنیا کے دیگر ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے قیام کے لیے رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد دے گا۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس نے بھی امارت اسلامیہ کو اپنی کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کے مسودے پر غور شروع کر دیا ہے، اور اسے صدر ولادیمیر پیوٹن کے سامنے پیش کیا جا چکا ہے۔

Exit mobile version