Homeخبریںافغان سرحد سے فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 2 پاکستانی فوجی سمیت...

افغان سرحد سے فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 2 پاکستانی فوجی سمیت 7 افراد زخمی

باجوڑ(ہمگام نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں افغان سرحد سے فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، 2 پاکستانی فوجی سمیت 7 افراد زخمی۔

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سرحد پار سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 شہری جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے ہیں، زخمی ہونے والوں میں پاکستانی فوج کے 2 اہلکار بھی شامل ہیں۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ جاں بحق ہونے والوں کی میتیں بھی اسپتال پہنچا دی گئی ہیں جہاں سے ان کی میتیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

Exit mobile version