Homeخبریںیہ بات یقینی ہے کہ روس نے 2019 کے برطانوی انتخابات میں...

یہ بات یقینی ہے کہ روس نے 2019 کے برطانوی انتخابات میں مداخلت کی تھی: وزیر خارجہ ڈومینک راب

 

لندن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے کہ یہ بات یقینی ہے کہ روس نے 2019 کے برطانوی انتخابات میں مداخلت کی تھی۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے کہ 2019 کے انتخابات میں روس نے یقینی طور پر غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی دستاویزات کے ذریعے مداخلت کی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ برطانوی حکومت نے وثوق کے ساتھ روس کی طرف سے جمہوری نظام میں مداخلت کا اعتراف کیاہے۔

قومی سلامتی کے اداروں کے گروپ نے کہا کہ روس کے ہیکرز کورونا وائرس کی ویکسین پر کام کرنے والے اداروں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔

Exit mobile version